HomeBusinessکاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں زبردست تیزی رہی، تیزی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 42 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

مارکیٹ 30 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 761 پر بند ہوئی۔

حصص بازار میں 13 کروڑ 29 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت مالیت 4 ارب 57 کروڑ روپے رہی ، اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 823 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں  نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 49 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 223.17 سے بڑھ کر 223.66 روپے پر بند ہوا ہے۔

Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

close