HomePAKISTANجاپان میں چوری اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار 18 ویں...

جاپان میں چوری اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار 18 ویں گریڈ کی پاکستانی خاتون افسر کے ساتھ کیا ہوا ؟ تازہ ترین تفصیلات


ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان میں دو ماہ سے گرفتار وزارت خزانہ کی اٹھارہ گریڈ کی افسر ردا نور جاپان میں پاکستانی سفارتی حکام خصوصاََ سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کی خصوصی کوششوں سے دو ماہ بعد گزشتہ روز رہا ہوگئیں ، ردا نور پر بغیر لائسنس گاڑی چلانے سمیت کئی دیگر الزامات

بھی تھے تاہم سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے وکیل کی فراہمی اور کئی اداروں کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد جاپانی حکام نے ردا نور کو گزشتہ روز رہا کردیا ہے ، اس موقع پر ردا نور نے سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جبکہ سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ پاکستانی خاتون کو رہائی حاصل ہوئی ہے اب اگلے چند دنوں میں ردا نور کو پاکستان روانہ کردیا جائے گا ، سفیر پاکستان نے کہا کہ جاپان میں مقیم ہر پاکستانی کی اخلاقی ، قانونی اور سفارتی مدد ہماری ذمہ داری ہے جو پوری ذمہ داری سے ادا کرتے رہیں گے ، سفیر پاکستان نے کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانی قومی اثاثہ ہیں جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ان کی فلاح بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

close