HomePAKISTANزبان جل گئی یا چھوٹی انگلی پر لگی چوٹ، آپ کے بڑے...

زبان جل گئی یا چھوٹی انگلی پر لگی چوٹ، آپ کے بڑے مسائل کا حل چھپا ہے آپ کے گھر کے اندر جانیں کیسے!


لاہور(ویب ڈیسک) گھر ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں پر انسان جب کام سے تھکا ہارا آتا ہے تو گھر اس کو ایک ماں کی طرح اپنے اندر سمیٹ لیتا ہے۔ عام طور پر ہمارا گھر ہمارے لیے ایک سایہ دار شجر کی طرح ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہمارے بہت سارے مسائل اور تکالیف میں ایمرجنسی کی

صورت میں یہی گھر ہمیں سہولت اور آرام دیتا ہے- اکثر اوقات چلتے پھرتے کسی میز یا کسی دروازے سے پیر کی انگلی پر لگنے والی چوٹ بہت تکلیف دہ اور اذيت ناک ہوتی ہے- اس حالت میں انگلی پر سوجن آجاتی ہے اور درد کی شدت بہت زيادہ ہوتی ہے-اس شدید درد اور سوجن کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے اگر آپ باتھ روم چلے جائيں اور وہاں سے ٹوتھ پیسٹ تھوڑا سا لے کر انگلی پر لگا لیں تو اس سے ایک جانب تو درد میں فوری آرام مل سکتا ہے دوسرا ٹوتھ پیسٹ کا استعمال اس کی سوجن میں کمی کا باعث بھی بن جاتا ہے- اگر گھر کے لان میں یا کسی جگہ پر موجود کوئی زہریلا کیڑا یا مکھی آپ کو کاٹ لے تو اس صورت میں زيادہ پریشان ہونے کے بجائے دواؤں کے ڈبے میں موجود سرنج سے مدد لی جاتی ہے- اس کی سوئی والے حصے کو کسی تیز دھار چھری سے کاٹ لیں اور اس کے بعد باقی سرنج کو مکھی کے کاٹے حصے پر رکھ کر سرنج کے پسٹن کو باہر کی جانب کھینچیں جس سے مکھی یا زہریلے کیڑے کا ڈنک باہر نکل جائے گا اور درد سے فوری آرام مل جائے گا- مائگرین کا درد اور اس کی شدت انسان کو حواس باختہ کر دیتی ہے اس صورت میں ڈاکٹر کے پاس جانا بہت دشوار محسوس ہوتا ہے- ایسی صورتحال میں جب درد کی شدت بہت زيادہ ہوتی ہے اس صورت میں فریزر سے برف نکال کر اس کو کسی تھیلی میں بھر لیں- اور اس کو اپنے سر کے پچھلے حصے اور گردن پر رکھیں کچھ ہی دیر میں دوران خون سست ہو جائے گا جس سے درد میں فوری کمی واقع ہو گی-

عام طور پر زخم پر لگی پٹی اس بری طرح چپک جاتی ہے کہ اس کو اتارنے کے خیال سے جان نکلنے لگتی ہے- اس کے ساتھ چپکی جلد اور بال اس پٹی کو اتارنا محال کر دیتے ہیں تو اس کے لیے اب تکلیف برداشت کرنے کے بجائے صرف چند قطرے بے بی آئل کے پٹی پر ٹپکا دیں اور تھوڑی دیر میں پٹی کو آرام سے اتار لیں- گرم گرم کھانا کھانا اور چائے پینا اکثر افراد کو بہت پسند ہوتی ہے مگر اس کے نتیجے میں زبان جل جانے کا خطرہ موجود ہوتا ہے- ایسی صورت میں اگر زبان جل جائے تو اس کو فوری طور پر آرام پہنچانے کے لیے زبان پر چند قطرے شہد ٹپکانے سے یا چند دانے زبان پر چینی رکھ لینے سے جلن میں فوری آرام مل سکتا ہے- یہ تمام ٹوٹکے یاد رکھنے والے ہیں کیوں کہ ان کا استعمال نہ صرف مجرب ہے بلکہ فوری فائدہ پہنچانے کا باعث بھی بن سکتا ہے-



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

close