HomePAKISTANشریف خاندان نےتوشہ خانہ سے 50روپے میں کیالیا؟ مریم نواز کوکیاملا؟تہلکہ خیز...

شریف خاندان نےتوشہ خانہ سے 50روپے میں کیالیا؟ مریم نواز کوکیاملا؟تہلکہ خیز انکشاف


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار عامر متین نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کا کوئی ایشو بنے گا ، قانونی طور پر گئے اور عدالت نے ریکارڈ منگو لیا تو سب کے کھاتے کھل جائیں گے ۔ ، ان کا کہنا تھا کہ توشہ سیاسی سٹنٹ ہے ، یہاں بیور کریٹس اور سیاستدانوں کا گٹھ جوڑ بن گیا ہے ،

پہلے سے 15سے 20فیصد ریٹ تھا عمران خان نے کم از کم 50فیصد کیا ، چاہتے ہیں یہ معاملہ عدالت جائے ، لوگ گھبرا کر اس کا قانون بنائیں ۔ نجی ٹی وی 92نیوز کے پروگرام میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگو کے دوران انہون نے کہا ہے کہ 2013تک کی پارلیمنٹ کے اندر رپورٹس پیش کی گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق سابق سدر پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ کو 515تحائف ملے جن میں ہیرے کے سیٹ ، زیورات کے باکسز، خنجر اور پستول (ایک گولڈ کی پستول امیر مقام کو دی تھی)شامل ہیں ملے ۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز توشہ خانہ سے 1126تحائف لندن لے گئے ۔ شوکت عزیز نے 26کروڑ کے تحائف کے صرف اڑھائی کروڑ میں حاصل کیے ۔ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی 110تحائف صرف 3لاکھ دے کر گھر لے گئے ۔ صرف 40روزتک وزیراعظم رہنے والے چودھری شجاعت حسین کو 9تحفے ملے وہ توشہ خانہ کی بجائے ذاتی ملکیت میں لے گئے ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ سابق صدر رفیق تارڑ کو 11لاکھ روپے مالیت کے 74تحائف ملے ، صرف ایک لاکھ بیالیس ہزار ادا کیے ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو 127تحائف ملے 75وہ اپنے ہمراہ لے گئے ، صرف 14لاکھ روپے ادا کئے ، تحائف میں گاڑیاں ، ڈائمنڈز شامل تھے ۔ ایک قالین پچاس روپے کا بھی خریدا گیا ، بریف کیس 875روپے میں خریدا ، ایک مرسیڈیز 6لاکھ میں لے لی ، مریم نواز نے دس لاکھ کی گھڑی 45ہزار میں لی ۔ سابق صدر فاروق لغاری 28لاکھ روپے دے کر 114تحائف گھر لے گئے ۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو 630تحفے ملے ، 174کو دو لاکھ 72ہزار روپے کے عوض خریدا ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کی اہلیہ 50لاکھ کے زیورات 5لاکھ میں لے گئے ۔



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

close