HomeSPORTSتنگدستی کے باعث کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔۔۔ بھارت کے خلاف...

تنگدستی کے باعث کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔۔۔ بھارت کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں، پی ایس ایل میں بابر اعظم کی وکٹ لینے والے ذیشان ضمیر کی کہانی، ویڈیو


اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ذیشان ضمیر حالات اور تنگدستی کو شکست دے کر پی سی بی پاتھ ویز پروگرام کا حصہ بن گئے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 میں تباہ کن باؤنسر سے کراچی کنگز کے کپتان اور عالمی رینکنگ میں سرفہرست وائٹ بال بیٹر بابر اعظم کو پویلین کی راہ دکھانے والے فاسٹ بولر دوستوں سے اُدھار جوتے مانگ کر کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔

کراچی میں رہائش پذیر ذیشان ضمیر کا کہنا ہے کہ والدہ کی علالت کے باعث وہ کرکٹ چھوڑ کر واپس خیبر پختونخوا جانا جاتے تھے مگر مقامی کوچ نے مالی معاونت کرکے انہیں کرکٹ جاری رکھنے کی درخواست کی۔

فاسٹ بولر کے والد کراچی کی نجی کمپنی میں ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کرتے ہیں۔

پی سی بی پاتھ ویز پروگرام میں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو مالی معاونت اور غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

نوجوان فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں کئی ایسے لوگ بھی ملے جنہوں نے ان کی حوصلہ شکنی کی مگر وہ ثابت قدم رہے اور بالآخر آج وہ پی سی بی پاتھ ویز پروگرام کا حصہ بنے ہیں۔

پی سی بی پاتھ ویز پروگرام باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے ایک مکمل پیکج ہے، جو انہیں پرسکون انداز سے اپنی تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھنے میں معاونت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ان کے پسندیدہ بولر ہیں تاہم وہ ٹو ڈبلیوز کی طرح دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ذیشان ضمیر نے گزشتہ سال دبئی میں کھیلے گئے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں تباہ کن بولنگ کی بدولت تین میچز میں 11 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس میں بھارت انڈر19 کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں بھی شامل تھیں۔

انہوں نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2022 کے 5 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

رواں سال پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر دوسرے ہی میچ میں انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم اس ٹورنامنٹ میں ان کا واحد شکار پاکستان کے کپتان بابر اعظم تھے۔

ذیشان ضمیر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی وکٹ حاصل کرنا ان کا خواب تھا۔

انہوں نےبتایا کہ میچ کے بعد بابر اعظم ان کے پاس آئے اور بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

The post تنگدستی کے باعث کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔۔۔ بھارت کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں، پی ایس ایل میں بابر اعظم کی وکٹ لینے والے ذیشان ضمیر کی کہانی، ویڈیو appeared first on Cricketistan.



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

close