HomeSPORTSچیمپئنز ٹرافی کے 5 سال، PCB نے پاکستان کے ہیرو سرفراز احمد...

چیمپئنز ٹرافی کے 5 سال، PCB نے پاکستان کے ہیرو سرفراز احمد کی ویڈیو جاری کردی، جب پہلے میچ میں پاکستان بھارت سے ہار گیا تھا تو کھلاڑیوں نے کیا کیا تھا؟ جانیے


پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج ہی کے دن 2017 میں بھارت کو فائنل میں ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، اس حوالے سے پی سی بی نے سابق کپتان سرفراز احمد کی ویڈیو جاری کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج پاکستان ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتے پانچ سال ہو گئے، اس حوالے سے یادیں بہت زیادہ ہیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2017 میں آج کے دن بھارت کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، تمام کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہمارے سفر کا آغاز بھارت کے خلاف میچ سے ہوا تھا، اس میچ کے بعد ہم سب مل کر بیٹھے اور سینئرز نے بہت کچھ شیئر کیا۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 339 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 158 رنز ہی بنا سکی تھی۔

The post چیمپئنز ٹرافی کے 5 سال، PCB نے پاکستان کے ہیرو سرفراز احمد کی ویڈیو جاری کردی، جب پہلے میچ میں پاکستان بھارت سے ہار گیا تھا تو کھلاڑیوں نے کیا کیا تھا؟ جانیے appeared first on Cricketistan.



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

close